Saneha Baldia Town
سانحہ بلدید ٹاوٴن
خاتون سرکاری وکیل نے مقدمے سے علیحدگی اختیار کیوں کی؟۔۔۔۔ گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم نہ کرنے پر عدالت بھی برہم ہوگئی
منگل 3 مارچ 2015
دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر تیزرفتار عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ایک طرف وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف مختلف صوبائی دارالحکومتوں کے اہم دورے کر رہے ہیں تو دوسری طرف دہشت گردوں کی جانب سے مزید حملے بھی جاری ہیں جنہیں وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کی جانب سے دھاک بٹھانے کی آخری کوشش قرار دیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے حکومت اور عوام مل کر دہشت گردی کے ناسور اور فتنے کا خاتمہ کردیں گے۔
حکومت سندھ کو اعلیٰ سطح پر وفاقی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی کے حوالے سے درپیش چیلنجوں اور مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی سطح پر بعض کمزریوں اور پیچیدگیوں پر جلد قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔
(جاری ہے)
سابق صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں حکومت سند کو مختلف کمزور پہلووٴں کی نشاندہی کر کے فوری اقدامات کرنے کیلئے کہا گیا ہے اور اب عملدرآمد کی رفتار میں پہلے کی نسبت نمایاں تیزی آئی ہے۔
یہ بات اہم تھی کہ وزیراعظم جب کراچی آئے تو سیدھے کورہیڈ کوارٹر گئے جہاں آرمی چیف پہلے سے موجودتھے وہاں سندھ میں دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں اور بعض مشکلات اور چیلنجوں کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی وہاں نہ گورنر سندھ کو شریک کیا گیا نہ ہی وزیراعلیٰ کو، عام تاثر ہے کہ وہاں سیاسی مداخلت، سیاسی پشت پناہی وغیرہ جیسے امور پر وزیراعظم کو تازہ صورتحال سے آگاہ کر کے ان کے خلاف کارروائی کے لئے وزیراعظم کی رضا مندی اور گرین سگنل مانگا گیا بعد ازاں گورنر ہاوٴس میں آصف علی زرداری کے ساتھ وزیراعظم ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے الگ تبادلہ خیال کیا اور پھر گورنر اور وزیراعلیٰ کی موجودگی میں سول وملٹری افسران نے بریفنگ دی اور اہم فیصلے کئے گئے۔
یہ تاثر عام لے کہ حکومت سند ھ کو جرائم میں ملوث افراد کی سرپرستی اور معاونت کرنے والوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقداما ت کے حوالے سے آخری مہلت دی گئی ہے اور نتائج حوصلہ افزانہ ہونے کی صورت میں بتادیا گیا ہے ۔ کہ ”کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں“ اس جملے کے بہت سے معنی لئے جا رہے ہیں ۔ سیاسی حلقوں میں اس پر بحث جاری ہے کہ کیا حکومت سندھ کی چھٹی کی جائے گئی، کیا گورنر راج لگایا جائے گا ،کیا اسمبلی کے اندر سے تبدیلی لائی جائے گی، کیا خود آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ کیاجائے گا؟ آخر اس جملے کا مطلب کیا ہے؟
سیاسی حلقوں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حکومت سند ھ کو ڈرایا دھمکا یا گیا ہے تاکہ و ہ اپنی پرفارمنس میں بہتری لائے اور نتائج زیادہ تسلی بخش ہو سکیں۔ اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہو گا سب کچھ تھوڑے سے رودوبدل کے ساتھ اس طرح چلتا رہے گا۔ سینٹ کے الیکشن کے بعد کچھ ردوبدل کابینہ میں متوقع ہیں جبکہ کچھ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریاں اور ان کے بیانات کی روشنی میں کچھ سیاسی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ ہو جائے گا۔
سیاسی جماعتوں کے رہنما اور عہدیدار نجی محفلوں میں پوچھتے ہیں کہ کیا ملک میں مارشل لاء لگ چکا ہے جو سندھ حکومت کو ڈکٹیشن دی جا رہی ہے جو لوگ ڈکٹیشن دے رہے ہیں وہ بھی ان حالات کے پیدا ہونے کے برابر کے نہ سہی لیکن ذمہ دار ضرور ہیں خود کو بری الذمہ کیسے قرار دے سکتے ہیں۔ آخر اس ملک اور صوبے پر طویل عرصہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی قوتیں بھی حکومت کرتی رہی ہیں اور یہ تمام مسائل جن کی نشاندہی کی جا رہی ہے ایک حکومت کے پیدا کردہ نہیں ہیں بلکہ مختلف حکومتوں کے ادوار کی نشانی ہیں اس کے باوجود سندھ حکومت کے دبایا جا رہا ہے کہ حالات باقی صوبوں میں بھی امن و امان اور دہشت گردی کے حوالے سے مختلف نہیں ہیں سندھ میں جو کچھ کیا گیا اس کے الفاظ کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ اسلام آباد اور لاہور میں واقعات ہو گئے اس سے قبل پشاور میں کچھ ہو چکا ہے کوئٹہ میں کیا کچھ نہیں ہوا۔
اٹھارویں ترمیم کے صوبائی خودمختار دے دی لیکن وفاق آج بھی صوبوں کودبا رہا ہے حالانکہ صوبے میں آئی جی پولیس ،چیف سیکرٹری اور ڈی جی رینجرز بھی وفاق حکومت یا اس کے ادارے لگاتے ہیں ان پر وزیراعلیٰ کو کوئی زور نہیں ہوتا۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خود سندھ اسمبلی کے فلور پر بھی کہہ چکے ہیں پھر صوبے میں گورنر بھی وفاقی حکومت کا نمائندہ ہوتا ہے اور لہٰذا اگر صوبے میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے تو اس کی ذمہ دار صرف صوبائی حکومت نہیں ہے بلکہ وفاق او اس کے بھیجے گئے نمائندے اور افسران بھی ذمہ دار ہیں اورا ن سے وابستہ ادارے بھی خود الگ تھلگ نہیں کر سکتے۔ پھر سوال یہ ہے کہ اگر پولیس سیاسی ہو چکی ہے تو جرائم پیشہ افراد اور ان کے سیاسی سر پرستوں کو پکڑنے سے رینجرز اور دیگر اداروں کو کس نے روک رکھا ہے؟
اُدھر سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کیس سے سرکاری وکیل شازیہ ہنجرانے اچانک علیحدگی اختیار کر لی ہے جس کے ساتھ ہی مزید خدشات اور نئے سوالات نے سر اٹھالیا ہے عام تاثر ہے کہ یہ مقدمہ بہت ہائی پروفائل ہو چکا ہے اور سرکاری وکیلوں کے ساتھ ساتھ گواہوں پر بھی کافی دباو ہے اور ان کی سکیورٹی یقینی بنانا بھی بے حد ضروری ہو گیا ہے۔۔ نے بھی اس مقدمے میں گواہوں کے بیانات کی نقول کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ڈھائی سال سے تفتیش جاری ہے اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ 950 گواہ ہیں ہائیکورٹ نے ایک سال کے اندر مقدمے کو نمٹانے کیلئے کہا ہے۔
ادھر سانحہ بلد یہ ٹاوٴن کی طرح سانحہ شکار پور کے متاثرین بھی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ شکار پورسے کراچی تک لانگ مار چ اور دھرنا بھی دیا گیا ہے۔ حکومت سند ھ سے طویل مذکارات اور یقین دیانیاں ہوئی ہیں۔ سانحہ شکار کے متاثرین کو دئیے گئے امدادی چیک بھی بانس ہو گئے بینک نے رقم دینے سے انکار کر دیا۔ یہ صورتحال حکومت کے لئے شرمندگی کا باعث اور لواحقین کے لئے مزید تکلیف دہ ہے۔
Saneha Baldia Town is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 March 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
کراچی کے مزید مضامین :
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
Pakistan Navy's Role in 1965 War
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
Joint Maritime Information Coordination Center
پی این ایس یرموک: پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث
Pakistan Navy inducts PNS Yarmook
سندھ کارڈ کے غبارے سے ہوانکل گئی؟
Sindh card ke ghubare se hawa nikal gayi
میئر کراچی کی برطرفی کا مطالبہ
mayor Karachi ki bartarfi ka mutalba
ایلی کاٹ کون تھا؟
Allie kat kaon tha?
آئی جی پولیس کے مسئلے پر خمیازہ میگا سٹی بھگت رہا ہے
IG Police Ke Masleh Par Khamyaza Megacity Bhugat Raha Hai
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف سازش!
Wazir e Ala Murad Ali Shah K Khilaf Sazish
وزیر داخلہ کا کراچی مشن۔۔اتحاد کے لئے رابطے
Wazir e Dakhla ka Karachi Mission
کراچی کی سیاست بدل گئی
karachi ki siasat Badal Gaye
کراچی سیوریج کا نظام درہم برہم
Karachi Sewerage Ka Nizaam Darham Barhaam
کراچی کی تعمیرات حکومتی اور بلدیاتی ادارے
Karachi Ki Tameeraat
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
مقبرہ جانی خان
-
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
-
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
میانوالی (پنجاب کا پختونخواہ)
-
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
-
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
-
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت
-
جھوٹ کے نقصانات اور ہمارا معاشرہ
-
اسلام آباد میں کرونا وائرس کی حقیقی صورت حال