Counter Terrorism Force K Pehle Daste Ki Passing Out
کاوٴنٹر ٹیررازم فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آوٴٹ
انتہائی قلیل مدت میں انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیج کی پاسنگ آوٴٹ کو ممکن بنایا۔ کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے بعدایک اہم ادارے کے طور پرکاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا
بدھ 4 فروری 2015
(جاری ہے)
31جنوری کو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں کاوٴنٹرٹیررازم فورس کے421کارپورلز پر مشتمل پہلے دستے کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ میں منعقد ہوئی تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، کئی ممالک کے سفیران کرام، وفاقی و صوبائی وزراء، ارکان پارلیمنٹ‘ سول و عسکری افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں انسداد دہشت گردی فورس کی پہلی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک سے آخری دہشتگرد کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کیلئے قوم پوری طرح متحد ہے اور جب قومیں ایک نقطے پر متحد ہو جائیں تو انہیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا،جس طرح ملک کو دیگر مسائل سے باہر نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے اسی طرح دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ بھی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اسکے لئے عملی کوششیں شروع ہو چکی ہیں دہشتگردی کے حوالے سے آج پاکستان کو جوچیلنجز درپیش ہیں اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایسی ہی تربیت یافتہ فورس کی ضرورت ہے تاکہ ملک بھر سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے انسداددہشتگردی فورس کی تشکیل نو کرتے ہوئے اعلیٰ یافتہ نوجوانوں پر مشتمل انسداددہشتگردی فورس کے قیام کا فیصلہ کیا۔ جسکو سپیشل آپریشنز ، انٹیلی جنس اور انوسٹی گیشن کی جدید خصوصی تربیت دی جارہی ہے ،حکومت نے اس پر عملدرآمد کی مثال پیش کر دی ہے۔پاس آوٴٹ ہونے والے انسداددہشتگردی فورسکارپولز کو میں تلقین کروں گاکہ آپ اپنے فرائض ‘ نظم و ضبط ،احساس ذمہ داری او ر غیر جانبداری سے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے انجام دیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے عزم صمیم اور صادق جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت تک کسی طور پر بھی آرام سے نہیں بیٹھیں جب تک آخری دہشتگردم کو عبرتناک مقام تک نہیں پہنچا دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے پہلے بیج کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب کے شرکاء سے پرعزم خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری آئندہ نسلوں کی بقاء کی جنگ ہے۔ یہ پاکستان کی جنگ ہے۔ آج پاکستان کو ایک فیصلہ کن گھڑی کا سامنا ہے۔ہم سب نے ملکر پاکستان کا کھویا ہوا امن اسے ہرقیمت پر لوٹانے کا عزم کر لیا ہے اور فیصلہ کر لیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کیلئے پاک سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔ ہمارا پختہ عزم ہے کہ اپنے بچوں‘ اپنے عوام اور اپنی افواج کی طرف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو توڑ ڈالیں گے۔ اس راہ میں مشکلات اور مصائب بھی آئیں گے لیکن اس امر میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارا عزم‘ ہمارے راستے کی مشکلات اور چیلنجزسے کہیں زیادہ عظیم اور بلند ہے۔ میرا ایمان ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام امن کے دشمنوں پر فتح حاصل کریں گے اور پاکستانی قوم اس جنگ میں سرخرو ہو گی۔میاں شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے انسداد دشہت گردی فورس میں خصوصی دلچسپی لی۔کو ر کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے بھر پور معاونت فراہم کی۔
Counter Terrorism Force K Pehle Daste Ki Passing Out is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 February 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
لاہور کے مزید مضامین :
مقبرہ جانی خان
Maqbara Jaani Khan
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
Khamosh Saltanat
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
Javed Manzil Ki Tareekhi Ehmiyat
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
Ali Chaudhry Ki Digital Saltanat
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
Pakistan Navy: Tale of Seven Decades
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت
Blue Economy Ke liye Samandar Ke Hawale se La-ilmi Khatm Kerne ki Zarorat
جھوٹ کے نقصانات اور ہمارا معاشرہ
Jhoot Ke Nuqsanat Aur Humara Muashra
عالمی یوم ہائیڈروگرافی اور سمندروں کی نقشہ سازی
World Hydrography Day
پاکستان، آفات اور الخدمت
alkhidmat
حنین ، صلاح الدین اور ہم ---ذمہ دار کون ؟
Hanain Salahuddin or hum
یوم قرارداد پاکستان اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار
yom qarardad Pakistan aur sabz hilali parchmon ki bahhar
قرار داد لاہور،پس منظر و پیش منظر
qarar daad Lahore pas manzar o paish manzar
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
-
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
-
میانوالی (پنجاب کا پختونخواہ)
-
پی این ایس یرموک: پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث
-
اسلام آباد میں کرونا وائرس کی حقیقی صورت حال
-
ہندوستان کی تاریخ میں تاریخ ساز کردار اداکرنے والے ضلع جھنگ کا پس منظر اور تعارف
-
علم کی شمع روشن کرنے والے ڈاکٹر ساجد اقبال شیخ تحسین کے مستحق ہیں!!!
-
پاکستان میں شعبہ نرسنگ کی جدت ساز باہمت خاتون ،، مسز کوثر پروین ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب
-
چنیوٹ کا عمر حیات محل جو تاج محل سے مماثلت بھی رکھتا ہے