Taassub Ki Daldal

Taassub Ki Daldal

تعصب کی دلدل

ایک متعصب شخص اپنے فرقے، مسلک اور نظریے کے علاوہ کسی کی نہیں سنتا

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید جمعرات 16 نومبر 2017

جب تک سوچ کسی تعصب کی دلدل میں دھنسی رہتی ہے، کلامِ نازک دل پر اثر کرتا ہے نہ کوئی دلیل ہی ذہن کے کسی گوشے کو بیدار کرتی ہے۔ جس طرح ایک مغرور شخص اپنے علاوہ کسی کی دلیل نہیں مانتا، اسی طرح ایک متعصب شخص بھی اپنے فرقے، مسلک اور نظریے کے علاوہ کسی کی نہیں سنتا۔

(جاری ہے)

غور طلب بات ہے،جب تک وہ سنے گا نہیں سنائے گا کیسے!! ایک متعصب مبلغ کی ساری تبلیغ اس کے اپنے ہی مسلک کے لوگوں میں گردش کرتی ہے۔ متعصب کسی مخالف کو قائل نہیں کر سکتا۔ تعصب کی دلدل میں میں گرنے والا خود فریبی کے ملائم کیچڑ سے باہر نہیں آ سکتا۔  تعصب محض ایک گروہی نرگسیت ہی نہیں بلکہ اجتماعی غرور ہے۔ متعصب شخص عادل نہیں ہو سکتا۔ اپنی برادری کی بات کرنے والا برابری کی بات نہیں کر سکے گا!

Taassub ki daldal is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 16 November 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.

لاہور کے مزید مضامین :