پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیراہتمام جنرل (ر) حمید گل کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

پیر 17 اگست 2015 12:26

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیراہتمام آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے قریب ادا کی گئی نماز جنازہ میں ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت علاقہ کے عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کی مغغرت کیلئے وہاں موجود تمام افراد نے دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں