سابق اے آئی جی پولیس رحمت خان محسود کا ترکی کے تعاون سے یتیم بچوں کیلئے قائم سکول و کالج کا دورہ

جمعہ 24 مئی 2019 12:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) محسود ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ و سابق اے آئی جی پولیس رحمت خان محسود نے ترکی کے تعاون سے یتیم بچوں کیلئے قائم سکول و کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے یتیم 40 طلباء میں عید کے تحائف اور کپڑے وغیرہ بھی تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

پبلک ہیلتھ کے سابق سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایوب گل محسود ٹھیکیدار اور جلال خان محسود بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جو محسود ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر ممبران بھی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ محسود سوسائٹی نے کہا کہ ترکی حکومت نے انسانیت کی خدمت کر کے اسلام کا عملی نمونہ پیش کیا ہے، ہم ترکی کی جانب سے غریب اور مستحق افراد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے دیگر مسلمانوں کو تاکید کرتے ہوئے اپیل کی کہ اپنے ارد گرد موجود یتیم اور نادار بچوں اور مفلس لوگوں کی داد رسی کر کے آخرت کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں