ایبٹ آباد پبلک سکول کے 8 طلباء نے قومی ٹیلنٹ سکالر شپ ایوارڈ حاصل کر لیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ایبٹ آباد پبلک سکول کے 8 طلباء نے قومی ٹیلنٹ سکالر شپ ایوارڈ حاصل کر لیا۔ قومی ٹیلنٹ ایوارڈ میں مجموعی طور پر 19 طلباء کو کامیابی ملی۔ اس حوالہ سے ادارہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر سید وقار علی رضوی کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد پبلک سکول نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان کے نمائندہ تعلیمی اداروں میں اس کا شمار ہوتا ہے، 1960ء میں اس ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا اور گذشتہ 6 دہائیوں سے اس تعلیمی ادارہ نے شعبہ تعلیم میں کارہائے نمایاں انجام دیئے اور پاکستان کے قریباً ہر شعبہ کیلئے ذمہ دار اور مہذب کارکن باہم پہنچائے۔

پاک آرمی کے تینوں شعبوں سمیت تعلیم کے میدان، آئی ٹی ٹیکنالوجی، سافٹ انجینئرنگ، ٹیکسٹائل انڈسٹری اور سیاست و ملکی انصرام میں ایبٹ آباد پبلک سکول سے فارغ التحصیل ہونے والوں ایبٹونین نے نیک نام کمایا۔

(جاری ہے)

ایبٹ پبلک سکول میں منعقدہ میٹنگ میں پرنسپل ڈاکٹر سید وقار علی رضوی نے مزید بتایا کہ قومی ٹیلنٹ سکالر شپ میں مجموعی 19 میں سے 8 طلباء کا انتخاب جنید عالم، ادریس خان داوڑ، سمیر احسن خان، محمد طلحہ خان، سعد محمد عباسی، زین العابدین، آفاق اور تحسین الله شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک کے سالانہ امتحان 2019ء میں ہمارے سکول کا جی پی اے 5.95 رہا جو ایبٹ آباد بورڈ کا واحد سکول قرار پایا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں