ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا29واں اجلاس‘ سفارشات ردوبدل کے ساتھ منظور

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا29واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے چاروں فیکلٹیز کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی بورڈ آف سٹڈیزکی سفارشات کو بعض ردو بدل کے ساتھ منظور کیا گیا۔جن ڈیپارٹمنٹ کی بورڈ آف سٹڈیز کی سفارشات کو منظور کیا گیا سائیکالوجی ،انگلش، اردو، جنیٹکس،مائیکروبیالوجی،لاء، مینجمنٹ سائنسز شامل تھے۔

اجلاس میں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈکی گذشتہ کارروائی کی بھی توثیق کی گئی۔ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ میں یونیورسٹی کے متعدد ڈتعلیمی و تحقیقی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایم فل ریسرچرز اور سکالرزکے سناپسز اور ریسرچ ٹائیٹلز کی منظوری دی گئی جبکہ ایکسٹرنل اور انٹرل ایگزامنر کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی شعبوں کے لئے ریسرچ سپروائزر اور کو سپروائز کے متعلق فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے کہاکہ یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی شعبوں سکالرز کو جدید سائنٹفک ریسرچ کی سرگرمیوں میں سہولت دینے کے لئے یونیورسٹی کا ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈیمکس اقدامات اٹھائے گا تاکہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ریسرچرز عملی زندگی میں قدم رکھ کر اپنے پاکستان کی خدمت کر سکیں ۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی فیکلٹی کی محنت و قابلیت کی بدولت ہزارہ یونیورسٹی کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ہزارہ یونیورسٹی جلد ہی ملکی و بین الاقوامی سطح پر مزید نمایاں مقام حاصل کر لے گی۔

وائس چانسلر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈکے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جن کے تجربات اور مفید مشوروں اور رہنمائی کی بدولت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے ایجنڈے کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ۔وائس چانسلر نے متعلقہ شعبے کے انچارج سے کہا کہ ریسرچ سکالرز اور ان کے سپروائزکی رہنمائی کے لئے تربیت کے لئے ورکشاپ منعقد کروائے تاکہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ریسرچ سکالرز دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تحقیقی سرگرمیوں کو پروان چڑھا سکیںاور ریسرچ کے نتائج سے جہاں ملک و قوم کو فوائد حاصل ہونگے وہاں ریسرچ سکالرز بھی جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو اہل ثابت کر سکیں گے۔

انہوں نے متعلقہ شعبہ کے انچارج کو یہ ہدایت بھی دی کہ سکالرز اور سپروازء کے لئے SOPsاور رہنمائی کے لئے کتب شائع کی جائیں تاکہ سکالر ز کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور ان کو اپنے تحقیقی اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وائس چانسلر نے تحقیقی سرگرمیوں میں یکسوئی لانے کے لئے ایک میکنزم مرتب کرنا کا بھی کہا۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سکالرز کو معیاری تحقیقی سہولیات میئسر ہوں اور ان کا تعلیمی سلسلہ بہترین انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔اجلاس میں ASRB کے ممبران سمیت یونیورسٹی کی چاروں فیکلٹیزکے ڈینز، تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے سربراہان اور متعلقہ انتظامی افسران اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں