عوام ووٹ دیتے وقت مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی ذہن میں رکھیں ، شاہد خاقان عباسی
25 جولائی کو فیصلہ آپ نے کرنا ہے، آپ سیاست کو دیکھ بھال کر بہتر فیصلہ کریں گے ،پاکستان کی تاریخ میں ہائی وے کے اتنے منصوبے نہیں بنے جتنے مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنے، کیا پاکستان میں پہلے وسائل نہیں تھی ،پشاور سے بیٹھ کر ہزارہ کے بجلی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،مجھے نظر نہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے، وزیراعظم کا شاہ مقصود حویلیاں موٹروے اور حویلیاں تھاکوٹ ایکسپریس وے منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب
منگل 29 مئی 2018 18:58
(جاری ہے)
۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ حکومت مدت پوری کرے ،اب 25 جولائی کو الیکشن ہوگا اور عوام جو فیصلہ کریں گے، وہی قابل قبول ہوگا۔
انہوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو فیصلہ آپ نے کرنا ہے، آپ سیاست کو دیکھ بھال کر بہتر فیصلہ کریں گے۔۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن جماعتوں خصوصا پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نظر نہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ 100 دن کا پروگرام دینے والے وہ لوگ ہیں ،جو 5 سال باتیں کرتے رہے، منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے، دھرنے دیتے رہے لیکن اب وہ یہ توقع رکھتے ہیں کہ عوام انہیں ووٹ دیں گے تو ایسا نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کا ووٹ انشا اللہ خدمت، ترقی اور شرافت کی سیاست کرنے والوں کو ملے گا اور یہ سیاست صرف مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی سیاست ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے منتخب لوگوں نے عوام کی خدمت کی اور جولائی میں یہ لوگ واپس آپ کے پاس آئیں گے کیونکہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے، جو فیصلہ عوام کریں گے اسی کے مطابق آئندہ 5 سال کیلئے حکومت بنے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ منصوبے جاری ہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ جب خنجراب سے گوادر تک موٹروے سے اترے بغیر سفر کرسکیں گے اور پشاور سے کراچی کا سفر دنوں میں نہیں گھنٹوں میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہائی وے کے اتنے منصوبے نہیں بنے جتنے مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنے، کیا پاکستان میں پہلے وسائل نہیں تھی کیوں پاکستان میں پہلے ترقی نہیں ہوئی کیوں صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان میں ترقی ہوتی ہے۔مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پشاور سے بیٹھ کر ہزارہ کے بجلی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، یہاں علیحدہ کمپنی کی ضرورت ہے، جس کے لیے ہم نے احکامات جاری کردیئے۔۔متعلقہ عنوان :
ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس،ہائوسنگ سوسائٹی دوتار گلی دھمتوڑ کی رجسٹریشن بارے امور زیر بحث لائے ..
حویلیاں ،پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے
کمشنرہزارہ اور سی ای او واسا سے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی ملاقات
مانسہرہ پولیس نے 04 ملزمان گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی آئس اور چرس برآمد کر لی
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
صنعتکاروں کو پرامن ماحول میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں،ڈی پی او ..
ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی ،دو ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا صحافیوں کے لیے سائبر قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد
ایکسائز پولیس ایبٹ آباد کی کارروائی ،2491 گرام چرس برآمد
کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے ایمپائر روڈ کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کر ..
ایبٹ آباد میں گورنمنٹ سکولوں میں داخلوں کے بوجھ کو کم کرنے کےلئے شہر میں نیا ہائی سکول کھولنے کا فیصلہ
ایبٹ آباد، اربن ملک پورہ کے محلہ لوئر چھاڑی کے راستہ کی تعمیر اور بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ..
ایبٹ آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر