این ایچ اے ریجنل آفس ایبٹ آباد میں 9گاڑیاں ایک کروڑ 40لاکھ روپے میں نیلام

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریجنل آفس ایبٹ آباد میں بھی 9گاڑیاں ایک کروڑ 40لاکھ روپے میں نیلام کردی گئی ہیں، 9گاڑیوں کی سرکاری بولی مجموعی طور پر90لاکھ روپے لگائی گئی تھی ،جمعہ کے روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ہیڈکوارٹر)کے ڈائریکٹر اسٹبلیشمنٹ محمد شکیل،جنرل منیجر ریجنل آفس جہانگیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن نسیم جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹراکاؤنٹ ذوالفقار عباسی اورڈپٹی ڈائریکٹر انٹرل آڈٹ جوہر اقبال پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی نے گاڑیوں کی بولی لگائی۔

ٹیوٹا پراڈو نمبری کیواے این 3332ماڈل 2006ء کامیاب بولی دہندہ میکائیکل خان کو32لاکھ50ہزار روپے میں نیلام کی گئی۔

(جاری ہے)

پیجارو جیپ نمبر ڈی این یو70ماڈل1995ء 4لاکھ 35ہزار روپے اورسوزوکی کلٹس نمبری ایل آر پی 4214،ماڈل 2006ء 3لاکھ 85ہزار روپے میںکامیاب بولی دہندہ حاجی ظہورکو نیلام کی گئی ہے ۔ٹیوٹا ڈبل ڈور نمبر کے این 6615ماڈل 2005ء 10لاکھ 5ہزار روپے اورسوزوکی پوٹوہار جیپ نمبری اے 8207ماڈل 2007 کامیاب بولی دہندہ امجد علی کو4لاکھ 25ہزار روپے میں نیلا م کی گئی۔

سوزوکی کلٹس نمبری بی 4557ماڈل2005ء کامیاب بولی دہندہ ملک عادل کو 4لاکھ روپے میں نیلام کی گئی ۔ٹیوٹا پراڈو نمبرجی ایل ٹی بی 7کامیاب بولی دہندہ محمد عمران کو35لاکھ 55ہزار روپے میں نیلام کی گئی ۔ٹیوٹا ٹائیگرنمبرکے این 2106ء ماڈل 2005ء کامیاب بولی دہندہ امجد علی کو8لاکھ 5ہزارروپے میںنیلام کی گئی۔ٹیوٹا ویگونمبری کے این 1509ماڈل 2005ء کامیاب بولی دہندہ راجہ احتشام کو11 لاکھ 10ہزار روپے میں نیلام کی گئی ہے ۔گاڑیوں کی نیلامی مکمل ہونے کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نسیم جاوید نے بتایا کہ 9گاڑیوں کی سرکاری بولی مجموعی طور پر90لاکھ روپے لگائی گئی تھی،9گاڑیاں ایک کروڑ 40لاکھ روپے میں نیلام کردی گئیں،محکمہ کو50لاکھ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں