ہائی کورٹ نے تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے آٹھویں جماعت بورڈ امتحان اور نہم و ہم کمپوزٹ امتحان کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

بدھ 19 جون 2019 13:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور سکینڈری ایکویشن کی جانب سے آٹھویں جماعت بورڈ امتحان اور جماعت نہم اور ہم کمپوزٹ امتحان کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) خیبر پختونخوا کی جانب سے دائر کردہ رٹ کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے آٹھویں، نویں اور دسویں امتحانات کے حوالہ سے 18 فروری 2019ء اور بورڈ کی جانب سے 17 مئی 2019ء کو کئے گئے دونوں نوٹیفکیشن معطل کردیئے۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے آٹھویں بورڈ امتحان اور نہم و دہم کمپوزٹ امتحان کی وجہ سے بچے کو ہونے والے نقصانات پر عدالت کو آگاہ کیا۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے دونوں نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس موقع پر پن کے صوبائی صدر سلیم خان نے کہا کہ عدالت عالیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن معطلی پرائیویٹ سیکٹر کی بہت بڑی فتح ہے اور یہ الله تعالیٰ کے خصوصی کرم اور ہمارے اتحاد سے ممکن ہوا جس کو آئندہ بھی برقرار رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں