سابق وزیر اعلیٰ محمد اقبال خان جدون مرحوم کی بیوہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان کی والدہ انتقال کرگئیں

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سابق وزیر اعلیٰ سرحد محمد اقبال خان جدون مرحوم کی بیوہ ،سابق رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان کی والدہ، سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کی بھاوج، ایم این اے علی خان جدون کی تائی صاحبہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ کامرس کالج گراونڈ منڈیاں میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی، سابق وزیر اعلی وسابق گورنر خیبر پختون خواہ سردار مہتاب احمد خان،سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون،ایم این اے علی خان جدون،ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سابق صوبائی وزراء شہزادہ گشتاسپ خان،حبیب الرحمن تنولی،ریاض بوگڑ منگ، اعجاز درانی،سابق ایم پی اے سردار محمد فرید،خورشید اعظم خان،سردار شمعون یار خان،سابق ضلع ناظم کرنل ریٹائرڈ غلام مصطفی خان،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا،سابق ممبران ضلع تحصیل کونسل کے علاوہ سیاسی مذہبی جماعتوں کے ذمہ داران اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں محرومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں