ریاست مدینہ سے متعلق طنز کرنے والے سن لیں نیا پاکستان نعرہ نہیں ایمان ہے: مراد سعید

لنگرخانوں پر طنز کرنے والوں کو کیا پتہ بھوک کیا ہوتی ہے، حادثاتی چیئرمین کوملک کی کیافکرپرچی سے لیڈربن گئے: وزیرِ مواصلات کی بلاول بھٹو پر تنقید

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 نومبر 2019 19:15

ریاست مدینہ سے متعلق طنز کرنے والے سن لیں نیا پاکستان نعرہ نہیں ایمان ہے: مراد سعید
حویلیاں (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر2019ء) وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ سے متعلق طنز کرنے والے سن لیں نیا پاکستان نعرہ نہیں ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ لنگرخانوں پر طنز کرنے والوں کو کیا پتہ بھوک کیا ہوتی ہے، حادثاتی چیئرمین کو ملک کی کیا فکر پرچی سے لیڈر بن گئے۔ حویلیاں تا مانسہرا/ہزار موٹروے کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ حکومت نے ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دیاہے، نوازشریف بیرون ملک جاکرپرچیاں نکال کربات کرتے تھے۔

انہوں نے فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہافضل الرحمان کے گو امریکا گو کا مطلب چلو امریکا چلو تھاکیونکہ وہ امریکی سفیرسے کہتے رہے کہ انہیں وزیراعظم بنایاجائے جبکہ آصف زرداری بیرون ملک جاکراین آراومانگتے تھے۔

(جاری ہے)

وزیرِ مواصلات نے مزید کہا کہ جوچیخ رہے ہیں ان کوپتہ ہے اب پاکستان بدل رہاہے،جوسب سے زیادہ شور مچائے سمجھ جاؤ کہ وہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے، سابق حکومت کی اربوں روپے کی کرپشن پکڑی ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو کے حوالے سے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کو ملک کی کیا فکر پرچی سے لیڈر بن گئے۔ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لبرل ہوں ،نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، تمہاری پہچان یوٹرن ، منافق ، اور کٹھ پتلی ہے، تم 70سال کے، 20 سال سلیکٹڈ سیاست کی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے سیاست میں ہوں ،جبکہ تم 70سال کے بوڑھے ہو، اور20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہو۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نہ لبرل ہوں،نہ کرپٹ ہوں اورنہ منافق ہوں۔ میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں۔ عمران خان کی پہچان یوٹرن ، منافقت ، اور کٹھ پتلی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں