پوری قوم کو متحد ہو کر کورونا وائس کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا، کامران احمد ایڈووکیٹ

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) پوری قومی کو متحد ہو کر کورونا وائس کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا، حکومتی ہدایات اور اقدامات پر عمل کرنا وائرس کے خاتمہ کیلئے مفید ثابت ہو گا، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار شہری اتحاد ایبٹ آباد کے ممبران کامران احمد ایڈووکیٹ، محمد فرقان خان، معین الدین قریشی ایڈووکیٹ، حاجی شفیق احمد، اشعر مسعود، ذوالفقار میر اور شہناز الرحمن نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات پر خراج تحسین پیس کرتے ہوئے گذشتہ روز سفید جھنڈے لہرانے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہری اتحاد میڈیکل سٹاف کی خدمات اور جذبہ کو سلام پیش کرتا ہے، شہری اتحاد مشکل کی اس گھڑی میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز سمیت شہریوں کے شانہ بشانہ ہے، یہ وقت شعور کی بیداری کا ہے، لوگوں میں شعور اجاگر کر کے ہی اس مرض کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں