محکمہ لائیو سٹاک اور حلال فوڈ اتھارٹی کا سلہڈ میں دودھ فراہمی کا جائزہ، 1400 غیر معیاری دودھ ضائع

ہفتہ 5 جون 2021 13:12

ایبٹ  آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر محکمہ لائیو سٹاک اور حلال فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے سلہڈ میں صبح کے اوقات میں شہر کی جانب دودھ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

موبائل لیب کے ذریعہ دودھ کے نمونوں کا موقع پر تجزیہ کیا گیا اور پانی کی ملاوٹ کی بنا پر 1400 کے قریب غیر معیاری دودھ کو ضائع کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری دودھ کسی کو فروخت کی اجازت نہیں دیں گے، بچوں سمیت دیگر افراد کو زہریلا دودھ  فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کو آئندہ جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں