حویلیاں پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر 5 جواری گرفتار کر لئے

پیر 10 دسمبر 2018 12:26

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) حویلیاں پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر 5 جواری گرفتار کر لئے، دائو پر لگی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کے حکم پر قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حویلیاں ہادی پرستان نے جوئے کے اڈہ پر چھاپہ مار کر پانچ ملزمان اشفاق، ناصر، عدالت، امجد اور جاوید کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم 6500 روپے اور پانچ عدد موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ان ملزمان سے مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں