ٹی آئی پی ٹیکس کینٹ حدود میں جائیداد کی خریدو فروخت اور انتقالات پر لاگو ہے، وضاحتی بیان کینٹ بورڈ

بدھ 26 فروری 2020 13:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) کنٹونمنٹ بورڈ نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ٹی آئی پی ٹیکس وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن نمبر 1193 (1) 92 بتاریخ 26 نومبر 1992ء کے مطابق کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی حدود میں ہونے والی جائیداد کی خریدو فروخت اور تمام انتقالات پر لاگو ہے، چند شرپسند عناصر عوام کو گمراہ کر کے ادارہ کے مفادات اور عوامی فلاح کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وضاحتی بیان میں کینٹ بورڈ حکام نے بتایا کہ نہ ہی کسی معزز عدالت نے ٹی آئی پی ٹیکس کے خلاف کوئی فیصلہ دیا ہے اور نہ ہی ٹی آئی پی ٹیکس کے قانونی نوٹیفکیشن کے خلاف کوئی کیس زیر سماعت ہے۔ ترجمان نے ایبٹ آباد کینٹ کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کے منفی پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں، بوجہ عدم ادائیگی ٹیکس غیر قانونی انتقالات و رجسٹریشن مکمل تصور نہیں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں