امام حسین ؓ شہید ہوئے مگر حسینیت زندہ رہے گی،

شہداء کربلا کی یاد کو 10 دنوں تک محدوس کرنا ناانصافی ہے، اسحق جدون

بدھ 19 ستمبر 2018 11:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) امام حسینؓ شہید ہوئے مگر حسینیت ہمیشہ زندہ رہے گی، شہداء کربلا کی یاد کو 10 دنوں تک محدوس کرنا ناانصافی ہے، کربلا میں یزیدیوں نے جبر اور امام حسینؓ نے صبر کی انتہا کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار محمد اسحق جدون نے جامع مسجد غوثیہ قادریہ کھولیاں گائوں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ کربلا کا پس منظر اور پیغام یہ ہے کہ دین کو دنیا میں غالب کرنے کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا جائے، اس پر فقن دور میں مسجدوں، مدرسوں اور خانقاہوں سے دین کی آواز اٹھ سکتی ہے اور وہ اس ملک میں 70 برس سے اٹھ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں