گریوٹی فلو سکیم کے فلٹریشن پلانٹ میں سیکورٹی کیمرے نصب نہ ہونے کے باعث ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا خدشہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) جاپان حکومت کے تعاون سے بننے والی اربوں روپے کی گریوٹی فلو سکیم کے فلٹریشن پلانٹ میں سیکورٹی کیمرے نصب نہ ہونے کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ جاپانی عوام اور حکومت پاکستا ن کے تعاون سے ایبٹ آباد شہر کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے گریوٹی فلو سکیم بنائی گئی، گریوٹی فلوسکیم کا فلٹریشن اور سٹورج پلانٹ چھونہ کے مقام پر بنایا گیا۔

گریوٹی فلو سکیم کے پلانٹ پر کسی قسم کا کوئی سیکورٹی کیمرہ تک نصب نہیں کیا گیا۔ اس حوالہ سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف شہر بھر کی دکانوں میں عوام پر مقدمات درج کر کے سیکورٹی کیمرے نصب کروائے جاتے ہیں مگر دوسری جانب شہر بھر کو پانی سپلائی کرنے والی سکیم کے پلانٹ پر سکیورٹی کمرے نصب نہ ہونا تشویشناک ہے۔ شہریوں نے پولیس اور محکمہ پبلک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پلانٹ پر سیکورٹی کیمرے نصب کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں