ہمیں چینی زبان سیکھنے کی جانب توجہ دینا ہو گی،

اگلا دور نوکری کی بجائے تجارت کا دور ہو گا، علی خان جدون

پیر 19 نومبر 2018 16:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا ہے کہ قوم کی تقدیر مائوں کی مرہون منت ہے، ٹی این جی سکول جیسے ادارے نئی نسل کو چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ وہ گذشتہ روز ٹی این جی سکول کے سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح تعلیم ہے جس کیلئے اربوں روپے کے اخراجات اٹھائے جا رہے ہیں، آنے والی نسل کو دنیا بھر سے مقابلہ کرنا ہو گا جس کیلئے ٹی این جی کا کردار سرفہرست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انگریزی کے ساتھ چینی زبان سیکھنے کی طرف بھی توجہ دینا ہو گی کیونکہ سی پیک کی وجہ سے اگلا دور نوکری کی بجائے تجارت کا دور ہو گا اور اس مقصد کیلئے زبان کی رکاوٹ دور ہونا از حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹی این جی سکول کے ایم ڈی جنید خان کو بیرون ملک پیشکشوں کو ٹھکرا کر علاقہ کی خدمت کیلئے سامنے آنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ٹی این اجی سٹی آف سکول کے ایم ڈی جنید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روبوٹک انجینئرنگ اور ایلیٹ سکول سسٹم کا اجراء ہمارے پروگرام کا حصہ ہے، ہم اہلیان علاقہ کیلئے اپنا پروگرام یہاں لیکر آئے ہیں، نوجوان نسل کو اس جانب بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم کل اسی سے وابستہ ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں