جماعت اسلامی حویلیاں کی زونل شورٰی کا اجلاس، پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

پیر 21 جنوری 2019 14:23

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) جماعت اسلامی حویلیاں کی زونل شورٰی کا ایک اہم اجلاس دفتر جماعت اسلامی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد ساجد قریش عباسی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالغفور، زونل امیر حق نواز تنولی، طاہر شتیاق، نزاکت خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پانچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس دن بوستان ہوٹل کے سامنے کشمیر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حسب سابق حویلیاں کے عوام کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں