جامع مسجد حنفیہ لمبی ڈھیری جھنگی ایبٹ آباد میں ختم القرآن کی تقریب رمضان المبارک کی 24 ویں شب کو منعقد ہو گی

جمعہ 24 مئی 2019 21:57

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) جامع مسجد حنفیہ لمبی ڈھیری جھنگی ایبٹ آباد میں ختم القرآن کی تقریب 23 رمضان (24 ویں شب) بعد از نماز تراویح منعقد ہو گی۔ ختم القرآن کی تقریب کے مہمان خصوصی استاد العلماء حضرت مولانا عبدالسلام عزیز دامت برکاتہم ہوں گے۔

(جاری ہے)

مدرستہ تعلیم القرآن متصل جامع مسجد حنفیہ لمبی ڈھیری جھنگی ایبٹ آباد کی انتظامیہ کی جانب سے ختم القرآن کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اہلیان علاقہ سمیت تمام دوست احباب سے تقریب میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ مسجد کے خطیب غلام مجتبیٰ نے بتایا کہ اس مرتبہ مسجد حنفیہ لمبی ڈھیری میں ختم القرآن کی تقریب رمضان المبارک کی 24 ویں شب کو ہو گی۔ تقریب میں ممتاز عالم دین حضرت مولانا عبدالسلام عزیز سمیت ملک کے مختلف حصوں سے علماء کرام شرکت کریں گے، ہم تقریب کو شایان شان بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں