ڈی آئی جی ہزارہ نے ریجن کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی ماہ مئی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا جائزہ لیا

ایس ایچ او سٹی ہری پور ایس آئی صدیق شاہ پہلے نمبر اور ایس ایچ او تھانہ کرنگ اپر کوہستان انسپکٹر گوہرالرحمن دوسرے نمبر پر رہے

منگل 18 جون 2019 23:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ہزارہ ریجن کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی ماہ مئی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا جائزہ لیا، ہزارہ بھر کے 57 تھانہ جات میں سب سے بہترین و اعلیٰ کارکردگی ایس ایچ او تھانہ سٹی ضلع ہری پور ایس آئی صدیق شاہ جبکہ دوسرے نمبر پر ایس ایچ او تھانہ کرنگ ضلع اپر کوہستان انسپکٹر گوہرالرحمن کی رہی۔

دیگر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز میں ایس ایچ او تھانہ میرپور ایبٹ آباد انسپکٹر عبدالغفور، ایس ایچ او تھانہ سٹی مانسہرہ ایس آئی عاصم شاہ، ایس ایچ او تھانہ بنہ بٹگرام انسپکٹر نوید، ایس ایچ او تھانہ دوبیر لوئر کوہستان ایس آئی شکیل، ایس ایچ او تھانہ بٹیڑہ کولئی پالس کوہستان اور ایس ایچ او دربینی تورغر ایس آئی اسد خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے مبارکباد پیش کی اور نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کو بھی ان کیلئے انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ کیلئے سفارشات بھیجی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کے خاتمہ اور عوام کو انصاف فراہمی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ہزارہ ریجن کے 57 تھانہ جات میں سب سے ناقص اور کارکردگی ایس ایچ او تھانہ لورہ ایبٹ آباد ایس آئی شہزاد خان، ایس ایچ او تھانہ حطار ہری پور چن زیب اور ایس ایچ او بالاکوٹ مانسہرہ ایس آئی تصور شاہ کی رہی۔ ڈی آئی جی ہزارہ کی جانب سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کی کاکردگی کی خصوصی نگرانی کریں تاکہ وہ اپنے کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کریں۔

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے ساتھ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں