کراچی سے لے کرخیبر تک پوری قوم مودی سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے،یہ ڈرنے والی نہیں

،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ایبٹ آباد میں خطاب

اتوار 20 اکتوبر 2019 18:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) مرکزی امیر جماعت اسلامی ِسینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی سے لے کرخیبر تک پوری قوم مودی سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے،یہ ڈرنے والی نہیںوہ اتوار کو یہاں ایبٹ آباد میں آزادی کشمیر مارچ میں خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی نائب امیرجماعت اسلامی خیبر پختون خوا صابر حسین اعوان،ضلع ایبٹ آباد کے امیر ساجد قریش عباسی،سابق امیدوار قومی اسمبلی سعید مغل،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون،عبدالرزاق عباسی ،ضلعی امیر مانسہرہ ڈاکٹر طارق شیرازی نے بھی خطاب کیا۔

قبل ازیں فوارہ چوک سے شاہراہ قراقرم اور پنڈال تک ایک ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی امیر نے کی۔ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے لے کرخیبر تک پوری قوم مودی سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے،یہ ڈرنے والی نہیں، کشمیریوں نے 72 سالوں میں ہر طرح کی قربانی دی ۔کشمیر کی ماؤںور بہنوں نے اپنی عصمتوں کو قربان کیا،مقبوضہ کشمیر میں 24 ہزار سے زیادہ نوجوان قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوںنے کشمیریوں کے تحفظ کے لئے ملک بھر میں مارچ شروع کئے ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں