ْکورونا وائرس کی وجہ سے اشیاء خوردونوش اور جراثیم کش ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

جمعہ 3 اپریل 2020 17:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے اشیاء خوردونوش اور جراثیم کش ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے، دکاندار الله کے خوف سے بے خبر ہو کر غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

پورے ملک میں لاک ڈائون کی وجہ سے دکانداروں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اشیاء خوردونوش اور میڈیکل سٹوروں پر ماسک، سینی ٹائزر اور دیگر جراثیم کش ادویات من مانے ریٹ پر فروخت کر رہے ہیں۔

ایک طرف کورونا کی تباہ کاریاں اور دوسری طرف یہ ظالم لوگ نازک صورتحال میں بھی عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، خدا کے قہر اور عذاب کو ان دکانداروں نے مذاق سمجھا ہوا ہے، ایسے میں ضلعی انتظامیہ بھی خاموش ہے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی سرکاری قیمت 808 روپے ہے جو 1200 روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں