ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور سید آصف اقبال کا کورونا ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے مارکیٹس کا معائنہ

جمعہ 30 اپریل 2021 14:48

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2021ء) ایبٹ آباد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے مارکیٹس میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالہ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن اور سید آصف اقبال نے مارکیٹس کا معائنہ کرنے سمیت مشترکہ کاروائیوں بھی کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوگوں میں ماسک تقسیم کئے اور دکانداروں کو کورونا  وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں کورونا ایس او پیز کے تحت نمازی نماز ادا کر رہے ہیں، فرش سے چٹائیوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور نمازی سوشل ڈسٹنس کے تحت ایس او پیز کے تحت ڈسٹرکٹ کونسل مسجد ایبٹ آباد میں نماز ادا کر رہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں