ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کا اجلاس

پیر 4 جولائی 2022 19:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر نے تعطل کا شکار رجسٹری و انتقالات کومکمل کرنے اور 6ماہ اور 1 سال سے زائد المیعاد کیسز پر فوری عملدرآمد اور فیصلہ جاری کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے آڈٹ پیرا پر پراپرٹی اٹیچمنٹ اور ریکوری اور آڈٹ پیرا پر عملدرآمد کابھی نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس کےعلاوہ ڈپٹی کمشنر نے فاریسٹ کیسز کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیااور کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے لوئر تناول سروس ڈیلیوری سینٹر کو مکمل فعال بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے باقی ماندہ موضع جات کو جلد از جلد کمپیوٹرائز کرنے، ریکارڈ کی پڑتال یقینی بنانے کاحکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر پرائس بیکنگ اور خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال، تحصیلدار/ نائب تحصیلدار ایبٹ آباد، حویلیاں، لورہ اور لوئر تناول اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں