ایبٹ آباد،شہریوں کو سروسز اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سےڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 27 مارچ 2024 15:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) حکومتی ہدایات کے مطابق شہریوں کو سروسز اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہریوں کو درپیش مسائل کے حل، سہولیات اور سروسز کی فراہمی، پرفارمنس کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل ایبٹ آباد، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ ظاہر شاہ، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری رینجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان تورو، ڈی ای او میل محمد تنویر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید زاہد کاظمی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں