ایس ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کی زیر نگرانی کرائم میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 19:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان کی زیر نگرانی جمعرات کے روز دفتر شعبہ تفتیش میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں جملہ تھانہ جات کے تفتیشی افسران نے شرکت کی جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ جدید تفتیش کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مقدمات میں مطلوب اصل مجرمان کو گرفتارکریں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ مقدمات برخلاف املاک میں ریکوری کو مزید بہتر بنائیں اور تمام پینڈنگ مقدمات میں تفتیش کو جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں