ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے فیڈرل بورڈ کے 6 امتحانی مراکز کے گرد اجتماع پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے فیڈرل بورڈ کے 6 امتحانی مراکز کے گرد اجتماع پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کنٹرولر امتحانات فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی درخواست پر میٹرک امتحانات کے دوران ضلع ایبٹ آباد کی حدود میں آنے والے والے 6 امتحانی مراکز ایف جی بوائز ہائی سکول ایبٹ آباد کینٹ،آرمی برن ہال کالج فار بوائز،آرمی پبلک سکول اینڈ کالج پی ایم اے کاکول،آرمی برن ہال کالج فار گرلز،آرمی پبلک سکول ایف ایف سنٹر نزد مری چوک اور ایف جی فضائیہ پبلک سکول کالا باغ کے ارد گرد 200 میٹر کے اندر کسی بھی قسم کے اجتماع پر27 اپریل تک دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے جسکی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں