ایبٹ آباد، ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے 112 چارج نرسوں کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی

اتوار 12 مئی 2024 19:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی انتظامیہ نے 112 چارج نرسوں کو بی پی ایس۔17 میں ترقی دے دی۔

(جاری ہے)

بورڈ آف گورنرز کے چیئرپرسن مشتاق جدون کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف ہماری نرسوں کے لئے بلکہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والی پوری کمیونٹی کے لئے ایک شاندار دن ہے، ہماری نرسیں ہمارے ہسپتال کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، جو ہمارے مریضوں کو غیر معمولی دیکھ بھال فراہم کرتی ہیں اور وہ واقعی اس کی مستحق ہیں۔

بی پی ایس 17 میں چارج نرسوں کی ترقی بی او جی ممبران آفتاب ربانی، ایاز جدون، جاوید ترک ، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی، میڈیکل ڈائریکٹر عالم زیب سواتی ، ڈین ڈاکٹر آصف کریم اور ان کی ٹیم کے غیر متزلزل تعاون اور مسلسل کوششوں سے ممکن ہوئی۔ نرسنگ ڈائریکٹر اقصیٰ جلیل کا کہنا تھا کہ وہ ہر اس شخص کی تہہ دل سے شکر گزار ہیں جو اس عمل میں شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں