ایبٹ آباد تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی بیلٹ پروموشن کی تقریب کا انعقاد

بدھ 19 جون 2019 13:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ایبٹ آباد تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ایبٹ آباد تائیکوانڈو کلب میں بیلٹ پروموشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایبٹ آباد پبلک سکول و کالج کے پرنسپل سید وقار علی شاہ تھے جبکہ تقریب کی صدارت سابق ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا طارق محمود نے کی۔ بیلٹ پروموشن کا ٹیسٹ انٹرنیشنل ریفری محمد شیراز اور محمد آصف خان نے لیا۔

ریڈ بلیٹ کیلئے انور، محمد الله، قاری حماد، حارث افضل، معین خان، نعمت الله، مہر علی، عبدالرحمن، بلیو بیلٹ کیلئے اسامہ وقار، اماہ وقار، مشعل سرفراز خان اور گرین بیلٹ کیلئے شہریار، افتخار اور معاذ سرفراز خان جبکہ ییلو بیلٹ کیلئے حماد قریشی، راجہ عدن، ملک مبین اور ابوبکر صدیق نے ٹیسٹ پاس کیا۔

(جاری ہے)

ان میں بیلٹ کی تقسیم سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا طارق محمود نے کی جبکہ پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول و کالج وقار علی شاہ نے تمام کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیں اور تمام کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی دی۔

وقار علی شاہ نے کہا کہ ان کے کالج اور سکول کے دروازے ہمیشہ کھلاڑیوں کیلئے کھلے رہیں گے، جب بھی تائیکوانڈو کے فروغ کیلئے ان کی ضرورت پڑی تو وہ ہر وقت حاضر ہوں گے اور ایبٹ آباد پبلک سکول و کالج بھی سپورٹس کی پروموش کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں