عارف والا،پاکستان کسان اتحاد کے زیراہتمام یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف ریلی

جمعرات 16 دسمبر 2021 16:24

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2021ء) پاکستان کسان اتحاد کے زیراہتمام یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف ریلی۔ ریلی میں کسانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف تحریریں درج تھیں، ریلی میں موٹرسائیکل سوار کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران حاجی جہانگیر ،خضرخاں رتھ اور حسن نواز صابو کا نے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومت اور انتظامیہ یوریا کھاد کی کنٹرول ریٹ پرفروخت کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے کسان اپنے حق کیلئے باہر نکلنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لے کر یوریا کھاد1768 روپے پرفروخت کویقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں