کپاس اگائو مہم ، محکمہ زراعت توسیع عارفوالا کے زیراہتمام آگاہی تقریب

ہفتہ 13 مئی 2023 22:27

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2023ء) کپاس ا’گائو مہم کے سلسلہ میں محکمہ زراعت توسیع عارفوالا کے زیراہتمام آگاہی تقریب انعقادپذیرہوئیں جس میںتحصیل بھر کے نمبرداران وکاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی آگاہی تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل اور محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس پاکستان کی انتہائی اہم اور نقدآور فصل ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے یہ فصل اہمیت کی حامل ہے حکومت پنجاب کی جانب سے کپاس کی بحالی پروگرام کے تحت کاشتکاروں کوتاریخی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی امدادی قیمت پچاسی سو روپے فی من اور چھ لاکھ ایکڑ کیلئے منظور شدہ اقسام کے بیجوں پر ایک ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جائے گی کپاس کی کاشت کے علاقوں کیلئے نہری پانی کی یقینی فراہمہ کاشتکاروں کی معاونت و رہنمائی کیلئے تحصیل سطح پر سہولت مراکز بھی قائم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کی جانب سے پیداواری مقابلہ کا انعقادپر کیش انعامات بھی دئیے جائیں گے اور حکومت کاشتکار وں کو کھاد پرسبسڈی بھی دے گی ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں