عارف والا،پانی کے تیزبہائو کے باعث ڈھولہ بندمیں شگاف پڑنے سینکڑوں ایکڑاراضی زیر آب آگئی،امدادی سرگرمیاں جاری

اتوار 25 اگست 2019 15:50

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) دریائے ستلج میں پانی کے تیزبہائو کے باعث ڈھولہ بندمیں شگاف پڑنے سینکڑوں ایکڑاراضی زیر آب آگئی،تحصیل کی متعدد بستیاں زیرآب آنے کا خدشہ ریسکیو اہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں شگاف پرکرنے میں مصروف دریائے ستلج کے کنارے ریت ہونے کی وجہ سے پانی قریبی آبادیوںمیں داخل نہ ہوسکا امدادی ٹیموں نے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا دریائے ستلج کنارے آباد بستیوں میں بلاڑہ دلاور لکھوکا، بلاڑہ حسنکا ، بستی نورکوٹ ، بستی مینگل، بستی سارنگ ، چک جنگے کا جوئیہ، اور بستی حسین کھرل متاثر ہونے کا خدشہ ہے شگاف پرکرنے کیلئے امدادی ٹیمیں کام کرنے میںمصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں