راجا امیر احمد خان کی46 ویں برسی آج منائی جائے گی

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:40

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما راجا امیر احمد خان کی46 ویں برسی آج 14 اکتوبر بروز پیر کومنائی جائے گی وہ5 نومبر 1914 کو محمود آباد میں پیدا ہوئے مارچ کو مہاراجا سرمحمد علی خان کی وفات کے بعد وہ محمود آباد کے والی بن گئے لیکن راجا صاحب کی درویش طبعیت اس منصب پر زیادہ دیر تک قائم نہ رکھ سکی وہ مسلمانوںکے قومی مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست میں فعال حصہ لینے لگے مسلم لیگ کو جب کبھی بھی پیسے کی ضرورت پڑی راجا صاحب نے پور اکیا 1947میں قیام پاکستان کے بعد متعدد مرتبہ انہیں وزارت اور سفارت کی پیشکش ہوئی بغیر لالچ کے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی وہ14 اکتوبر1973 کو وفات پاگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں