موٹرسائیکل نہرکے بند سے ٹکرا نے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ساتھی زخمی

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:24

عارفوالا۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) موٹرسائیکل نہرکے بند سے ٹکرا نے سے 60سالہ شخص جاں بحق جبکہ20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا، تفصیل کے مطابق چوک مرلے کے نزدیک کھادر نہر پل پر موٹرسائیکل نمبرBNM/8219 پر سوار60 سالہ مکھن اور 20سالہ نذیر احمد سکنہ چشتیاں نواحی گائوں دریاڈھنگ عارفوالا جارہے تھے کہ موٹرسائیکل کا لاک بند ہونے سے نہرکے بند سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں 60سالہ مکھن جاں بحق اور نذیراحمد زخمی ہوگیا ،ریسکیو1122 نے زخمی کو فوری طورپر طبی امدادکیلئے اور جاں بحق کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے آرایچ سی ہسپتال قبولہ پہنچادیا، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں