عارف والا ، جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

بدھ 21 نومبر 2018 18:40

عارف والا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں جامع مسجد غلہ منڈی عارفوالا سے جماعت اہلسنت پاکستان کے صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمان بخاری کی زیر قیادت جلوس نکالا گیا جلوس میں عاشقان رسولؐ نے ہاتھوں میں سبز پرچم اور بینرزاٹھار کھے جن پر آمد مصطفیﷺ کی تحریریں درج تھیں جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول ؐ نے پیدل ،موٹرسائیکل اور ٹریکٹرٹرالیوں کے زریعے شرکت کی جلوس مختلف بازار وں سے گزر کر چوک شفیع شادی پہنچا جہاںپر ملک کے نامور خطیب مولانانظام الدین جامی ،سیداحمد شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس میں سرکارمدینہ حضرت محمد ﷺ کی آمد تمام جہانوں کیلئے رحمت ہے آپ ؐ جہالت کی دنیا میں شمع رسالت کا پروانہ لے کر تشریف لائے نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے دنیا وآخرت میں کامیابی مکی مدنی سرکار ﷺ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہوکرہی حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت اور اس کے فرشتے نبی پاک ﷺ پر درود وسلام پڑھتے ہیں ہمیں بھی آقا دوجہاں ﷺ پر درود وسلام پڑھنا چاہیے جلوس کے تمام راستوں پر دودھ کی سبلیں اورلنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا تھا جلوس واپس جامع مسجد غلہ منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا جبکہ چھوٹے بڑے جلوسوں کا سلسلہ رات بھر جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں