قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور ان کے ضیاع کو روکنے کیلئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جائے،ڈپٹی کمشنر احمد کمال

منگل 18 دسمبر 2018 17:51

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہاہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور ان کے ضیاع کو روکنے کیلئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جائے،مہذب قومیں ٹریفک قوانین کی باقاعدگی سے پیروی کر تی ہیں، انتظامی افسران ،ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے ٹریفک کے نظام کو باقاعدہ طور پر مانیٹر کریں اور اس سلسلہ میں ٹریفک کی روانی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں، اوورلوڈنگ ، تیز رفتاری کے عمل کو روکنے کیلئے موثر اقدام فوری کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس میں کیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں