ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاںبحق

بدھ 27 مئی 2020 17:26

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاںبحق۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شاداب کالونی کی رہائشی نازیہ بی بی نے پرائیویٹ احمد شاہ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر شبنم ملک سے ڈلیوری کیلئے آئی اور لیڈی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے دوران آپریشن بڑی آنت کٹ گئی جس کو فوری طورپر سرکاری ہسپتال لایا گیاجہاں پروہ زیرعلاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئی۔

(جاری ہے)

ورثاء نے اعلیٰ حکام سے فی الفورنوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں