مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو عملی طور پر کارکردگی دکھانا ہو گی، اے ڈی سی ریونیو

ہفتہ 13 نومبر 2021 20:51

عارف والا۔13نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔13 نومبر2021ء) :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے کہا ہے کہ  مصنوعی مہنگائی کی ابتر صورتحال نا قابل برداشت ہے مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو عملی طور پر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتیں۔

(جاری ہے)

  ان خیالات کا اظہار انہوں  نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایس این اے فیاض مسعود ، ایڈمن آفسیر فرزند خاں لودھی ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ بلال شوکت ، ڈپٹی ڈی ای او ایلمنٹری عبدالمجید خاں بلوچ، ڈی ڈی زراعت ریاض احمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے،  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ عوامی ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پرائس مجسٹریٹس مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔  دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک کی زیر صدارت ڈیجیٹل گردواری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں