عارف والا،زمین کے تنازع پرمسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چارافراد زخمی ہوگئے، ایک ملزم گرفتار

جمعرات 23 جون 2022 17:00

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) زمین کے تنازع پرمسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چارافراد زخمی ہوگئے، ایک ملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

نواحی موضع گب میں زمین کے تنازع پر زمیندار محمدامین کے فیملی ممبران پر علی شیر گروپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں یٰسین ، اویس ، جہانگیر اور علی حسن زخمی ہوگیا۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تھانہ قبولہ پولیس نے زخمیوںکو طبی امدادکیلئے ہسپتال داخل کرادیا ۔ڈی پی او نصیب اللہ خان کا فوری نوٹس لینے کے بعدتھانہ قبولہ پولیس نے کارروائی کرکے ملزم شبیراحمد کو گرفتارکرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں