عارف والا ، دوسری شادی کا تنازعہ ، بیٹے نے ماں سے ملکرسوٹے کے وارکرکے 45 سالہ باپ کو قتل کردیا

ہفتہ 2 مارچ 2024 17:12

عارف والا ، دوسری شادی کا تنازعہ  ، بیٹے نے ماں سے ملکرسوٹے کے وارکرکے 45 سالہ باپ کو قتل کردیا
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) عارف والا کے تھانہ صدر کی حدود میں دوسری شادی کا تنازعہ میں بیٹے نے ماں سے ملکر سوٹے کے وار کرکے 45 سالہ باپ کو قتل کردیا ۔نواحی گاؤں 77/EB میں شوکت علی کو دوسری شادی کے تنازعہ پر حنیفاں بی بی نے بیٹے مزمل سے ملکر سوٹے کے وارکرکے موت کی نیند سلادیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا ۔ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہوگئے جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مقتول شوکت علی نے چند ماہ قبل بسرہ بی بی سے دوسری شادی کی جس کے رنج میں اکثر اوقات پہلی بیوی حنیفاں بی بی سے جھگڑارہتاتھا آج اسی رنجش کی بناء پر جھگڑاہوا تھا۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں