پودے لگانا سنت نبوی ﷺ ہے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہرفرد کو کم ازکم ایک پودا اپنے حصے کا ضرورلگانا چاہیے ۔اے ڈی سی آر

جمعرات 21 مارچ 2024 21:15

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) اے ڈی سی آر رانا محمدعمر نے کہا کہ پودے لگانا سنت نبوی ﷺ ہے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہرفرد کو کم ازکم ایک پودا اپنے حصے کا ضرورلگانا چاہیے نئی نسل کیلئے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے پودے لگا کر صدقہ جاریہ میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم جنگلات کے سلسلہ میں منعقدہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالونی ایریا میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا بعدازاں اے ڈی سی آر رانا محمد عمر اور طالبات سکول ھذا نے بیک وقت ایک منٹ میں پانچ سو پودے بھی لگائے۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں