ڈی پی او طارق ولایت نے لاری اڈا کے چوکی انچارج اے ایس آئی محمد نعیم کو معطل کردیا

جمعہ 22 مارچ 2024 17:15

عار ف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق ولایت نے تھانہ سٹی عارفوالا کے چوکی لاری اڈا کے انچارج اے ایس آئی محمد نعیم کو محلہ ضیاء نگر میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد نعیم نے محمد طاہر اور نعمان وغیرہ کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ اوریتیم بچیوں وخواتین سے بدسلوکی کی تھی ،جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او طارق ولایت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی عارفوالا ملک طارق جاوید کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں