عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جارہی ہے ۔ڈپٹی کشمنر سعدیہ مہر

بدھ 27 مارچ 2024 16:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جارہی ہے۔ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف بلاامتیازکاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے نشہ آور ادویات وانجکشن کی سپلائی میں ملوث مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائیگا بغیر لائسنس اورکوالیفائیڈ فارمسٹ میڈیکل سٹورز کو فوری سربمہر کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرگ انسپکٹر ز پرمشتمل خصوصی چیکنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ادویات ساز کمپنیوں،میڈیکل سٹورز اور عطائیوں کے کیسز ڈرگ کورٹ ٹرائل کیلئے بھیج دئیے گئے۔ اجلاس میں پندرہ ممنوعہ و زائد المعیاد ادویات کی فروخت کے کیسز بارے سماعت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر کے حکم پر تین کیسز کوٹرائل کیلئے ڈرگ کورٹ ملتان بھیج دیا گیا ہے چار کو وارننگ اور آٹھ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں