آل پاکستان عظیم الشان فیضان اولیاء کانفرنس 20 اپریل کو ہو گی

جمعہ 19 اپریل 2024 17:53

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) آل پاکستان عظیم الشان فیضان اولیاء کانفرنس 20 اپریل بروزہفتہ کو نمازظہر کے بعد جامع مسجد غلہ منڈی عارفوالا میں زیرصدارت جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب کے امیر پیر سید خلیل الرحمان بخاری انعقا د پذیر ہوگی جس میں ملک کے نامور خطیب حافظ مفتی محمد نعیم اختر مجددی نقشبندی آف لاہور اور بانی تحریک اصلاح معاشرہ الحاج پیر محمد اجمل رضا قادری خطاب فرمائیں گے مسجد ہذا کے سیکرٹری فنانس حاجی عبدالشکور رحمانی نے بتایا کہ کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں