پاکستان کے آئین کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں،سابق سینیٹرحافظ حمداللہ

پیر 25 اکتوبر 2021 13:13

پاکستان کے آئین کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں،سابق سینیٹرحافظ حمداللہ
حضرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان اور پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہا ہے پاکستان کے آئین کی حفاظت جمیعت علماء اسلام کے اوپر لازم ہے اور ہم اس کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کا دیا ہوا یہ آئین ہمارے لئے بہت مقدس ہے جو لوگ اس آئین کا احترام نہیں کرتے وہ حقیقت میں پاکستان اور پاکستان کے عوام اور اسلام کا احترام نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ تمام علمائے کرام خانقاہوں اور مدارس سے نکل کر پاکستان اور اس کے آئین کی حفاظت کے لیے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے دست و بازو بنیں تاکہ حقیقی ثمرات کی طرف بڑہاجاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حضرو میں مقصد میلاد رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کے امیر مفتی تاج الدین ربانی ،مولاناعبدالخالق ،قاری چن محمد، تحصیل حضرو کے امیر مولانا محمد نعیم ،مولانا سید بلال بادشاہ ،مولانا قمر الاسلام، مولانا ضیاء الاسلام ،مولانا فضل داد، مولانا محمد جان ،مولانا  اظہار الحق ،حافظ ہارون الرشید مفتی، امیر زمان حقانی سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔


اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں