مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی قیادت میں اٹک میں عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونگے، اشفاق خان

پیر 17 ستمبر 2018 23:48

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر اشفاق خان نے کہا ہے کہ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی قیادت میں اٹک میں عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونگے وزیر اعظم عمران خان نے ملک امین اسلم کے صلاح مشورے سے این اے 56اور پی پی 3سے ٹکٹ جاری کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں ملک امین اسلم نے حلقے کے عوام کو پہلے کبھی مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے اٹک میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیا جائے گا حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران سینئر نائب صدر تحریک انصاف اٹک اشفاق خان نے کہا کہ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی خصوصی ہدایت پر این ای55میں بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے این ای55کے جو بھی عوامی مسائل ہیں وہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے اشفاق خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ڈیم اور دیگر مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے سابقہ حکومتوں نے ڈیموں پر توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے ملک بھر کا پانی ضائع ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے وزیر اعظم کی ہدایت پر مشیر ماحولیات ملک امین اسلم ملک بھر میں سر سبز پاکستان بنانے کیلئے دن رات ایک کیئے ہوئے ہیں حکومت کے پہلے سو دن میں قوم نمایاں تبدیلی دیکھے گی انہوں نے کہا کہ این اے 55کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ملک امین اسلم نے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں چھچھ کے عوام کے بجلی کے جو بھی مسائل ہوں وہ ہمیں آگاہ کریں بجلی کے مسائل حل کریں گے اشفاق خان نے کہا کہ اٹک کے ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں