ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بعد سٹریٹ کرائمز کی شرح میں خطر ناک حد تک اضافہ

بدھ 12 دسمبر 2018 22:44

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بعد سٹریٹ کرائمز کی شرح میں خطر ناک حد تک اضافہ، عوام الناس کا اربابِ اختیار سے صورتِحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک شہر اور گرد و نواح میں گذشتہ کئی دنوں سے جاری ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد سٹریٹ کرائمز کی شرح میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کا بے روزگار ہو جانا ہے۔ ناجائز تجاوزات کی ضمن میں ہزاروں لوگوں کا روزگار لگا ہوا تھا ان کے گھروں کے چولہے جل رہے تھے لیکن ناجائز تجاوزات ختم کرنے میں ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑا ہے اپنے بچوں کی بھوک اور والدین کی بیماری میں دوائیں میسر نہ ہونے کی مصیبت دیکھ کر سیدھے راستے پر چلنے والے بھی گمراہ ہو رہے ہیں اور چھوٹی موٹی وارداتیں خصوصاً سٹریٹ کرائمز کر کے اپنے گھر کی گذر اوقات کا بندو بست کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں