کالو کلاں میں ملک سیف الرحمن ،وائس چیئرمین ملک اظہر کی نگرانی میں بجلی کا کام زور وشور سے جاری

پیر 17 دسمبر 2018 22:00

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) )سابق آئیسکیو آفیسر ملک اعجاز مرحوم کی کوشش سے کالو کلاں کیلئے منظور کیا گیا ٹرانسفارمر لگا دیا گیا، گائوں میں ملک امین اسلم کی طرف سے بھی بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ،وائس چیئرمین یوسی حمید ملک اظہر کی نگرانی میں گذشتہ روز بجلی کے پول لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق آئیسکیو آفیسر ملک اعجاز مرحوم آف کامرہ نے کالوکلاں کیلئے ملک سیف الرحمن اور وائس چیئرمین ملک اظہر کی وساطت سے 2ٹرانسفارمر منظور کروائے تھے ان میں ایک ٹرانسفارمر میں ان کی حیات کے وقت لگایا جبکہ دوسرا ٹرانسفارمر بھی دو دن کے اندر لگا دیا جائے گا۔

وزیر ماحولیات ملک امین اسلم کی خصوصی ہدایت پر بھی کالو کلاں میں ملک سیف الرحمن ،وائس چیئرمین ملک اظہر کی نگرانی میں بجلی کا کام زور وشور سے جاری ہے۔ مقامی آبادی نے بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر کی فراہمی پر ملک امین اسلم ،ملک سیف الرحمن اور ملک اظہر کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں